شاہ رخ خان کی زندگی کی چند دلچسپ باتیں

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق چند دلچسپ باتیں بتاتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ہر وقت کنگھی کیے بنے سنورے بال پسند نہیں۔

شاہ رخ خان کی زندگی کی چند دلچسپ باتیں

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق چند دلچسپ باتیں بتاتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ہر وقت کنگھی کیے بنے سنورے بال پسند نہیں۔ 

بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں شاہ رخ خان نے بتایا کہ انہیں ڈریس پینٹ پہننا بالکل پسند نہیں اسی لیے فلموں بحالت مجبوری شوٹنگ کے لیے ڈریس پینٹ پہنتے ہیں اور ہدایتکار کی جانب سے سین پورا ہوجانے کی آواز پر فوراً پینٹ تبدیل کردیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف جینزپہننا اچھا لگتا ہے جب کہ بال ہر وقت کنگھی کیے ہوئے بنے سنورے بھی پسند نہیں ہیں لہٰذا اپنے بال خود ہی خراب کردیتا ہوں۔

 شاہ رخ خان اپنی فلم ’’رئیس‘‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں جب کہ فلم بھارت سمیت دنیا بھر میں 200 کروڑ سے زائد کی کمائی کرچکی ہے۔