وزیر اعظم کی طرف سے بلائی گئی اے پی سی اب 9 فروری کو بھی نہیں ہوگی : حکومت کا اعلان 

وزیر اعظم کی طرف سے بلائی گئی اے پی سی اب 9 فروری کو بھی نہیں ہوگی : حکومت کا اعلان 

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے دہشت گردی اور معاشی صورتحال پر 9 فروری کو ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس کو موخر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ 

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کل انقرہ روانہ ہو رہے ہیں۔ 9 فروری کو ہونے والی اے پی سی نہیں ہوگی جب ہوگی تو اس کی تاریخ کا اعلان کردیا جائے گا۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے اے پی سی 2 دن کے ملتوی کی تھی اور 7 کی بجائے 9 فروری کو اے پی سی کا انعقاد کا اعلان کیا تھا اور تحریک انصاف کی تجویز پر اے پی سی کا مقام بھی وزیر اعظم ہاؤس سے پارلیمنٹ ہاؤس کیا تھا۔ 

مصنف کے بارے میں