ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد اضافہ

 ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد اضافہ

اسلام آباد (عائشہ شعیب ) پٹرول ، بجلی اور ڈالر کی قیمتوں میں اضافے کے بعد حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد تک اضافے کی تیاری کرلی  ہے۔  ڈریپ نے قیمتیں بڑھانے کی سفارش کردی ہے۔ 

 ذرائع کے مطابق  ڈرگ ریگولیرٹی اتھارٹی  ( ڈریپ ) کی جانب سے119 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ جن میں سر درد، بخار، دل کے امراض، بلڈ پریشر سمیت دیگر ادویات  شامل ہیں ۔ 

ڈریپ ذرائع  کا کہنا ہے کہ ٹائی فیم انجکشن کی قیمت میں 368 فیصد تک اضافے کی تجویز  دی گئی ہے ،  منظوری  کے بعد ٹائی فیم انجکشن کی قیمت687 سے بڑھ کر3216 روپے ہوجائے گی۔ 

کلوروکوائن فاسفیٹ کی قیمت میں 206 فیصد اضافہ کی سفارش کی گئی ہے جس کے بعد   کلوروکوائن کی  قیمت 431 روپے سے بڑھ کر  1323 روپے ہو جائے گی۔ 

ڈریپ ذرائع  کے مطابق  نلٹریکسن کی قیمت میں 213 فیصد اضافے کی تجویر دی ہے حکومت کی جانب سےمنظوری کے بعد  نلٹریکسن کی قیمت 665 سے بڑھ کر 2084 روپے کردی جائے گی  ۔ 

آئی ڈراپ کی قیمت  26 روپے سے بڑھ کر  73 روپے ، اینٹی ٹی بی ٹیبلٹ کی نئی قیمت 1762 روپے،  فینوفائبریٹ کی  قیمت  135 روپے سے بڑھا کر  422 روپے  کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔

 ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے  پی پی ایم اے اور وزارت صحت حکام کا مشاورتی اجلاس جمعرات کو کراچی میں ہو گا ۔ اجلاس میں وفاقی وزیر صحت  شرکت کریں گے ۔  

مصنف کے بارے میں