پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

11:25 AM, 7 Feb, 2025

نیوویب ڈیسک

کراچی : پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز کے وقت مثبت رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے، جہاں 100 انڈیکس 111 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 10 ہزار 413 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ کاروبار کے دوران انڈیکس نے 1 لاکھ 10 ہزار 848 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو بھی چھوا، جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 10 ہزار 233 پوائنٹس رہی۔

گزشتہ روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا سامنا تھا، اور 100 انڈیکس میں 1634 پوائنٹس کی کمی آئی تھی، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 10 ہزار 301 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ تاہم، آج مارکیٹ میں بہتری آئی ہے، جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوتا نظر آ رہا ہے۔ گزشتہ روز مارکیٹ میں 18 ارب 32 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 17 کروڑ 43 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا تھا۔

مزیدخبریں