اسلام آباد:عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی معیشت کے بارے میں اپنی حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان معاشی استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے، اور رواں مالی سال 2024-25 میں معیشت کی شرح نمو 3 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے۔
تاہم، رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ پاکستان کو اب بھی آئی ایم ایف سے فنڈز حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، اور اس سال 6 بلین ڈالر کی مدد میں سے زیادہ تر رقم موجودہ قرضوں کی ادائیگی کے لیے استعمال ہو گی۔ فچ نے یہ بھی کہا کہ مہنگائی میں کمی اور شرح سود میں استحکام پاکستان کی معاشی ترقی میں معاون ثابت ہو رہے ہیں۔