دہشت گرد قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے: گورنر سندھ کامران ٹیسوری

05:30 PM, 7 Feb, 2026

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ دہشت گرد اپنے بزدلانہ اقدامات سے پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے اور انہیں 10 مئی کے شرپسندوں کی طرح بھرپور اور دندان شکن جواب دیا جائے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے حالیہ بدامنی کی لہر پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں بھارت براہِ راست ملوث ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قوم کے حوصلے "پتنگ کی طرح بلندیوں پر اڑ رہے ہیں" اور کوئی بھی طاقت ہمیں مرعوب نہیں کر سکتی۔
گورنر سندھ نے "مائی کراچی" نمائش کے کامیاب انعقاد کو سراہتے ہوئے اسے دشمنوں اور دہشت گردوں کے منہ پر طمانچہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ    کراچی کی ترقی کے لیے تمام طبقہ فکر کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، کیونکہ ملکی ترقی کا راستہ معاشی استحکام سے جڑا ہوا ہے۔"
اپنی گفتگو کے دوران انہوں نے بتایا کہ وہ بسنت کے موقع پر لاہور جانا چاہتے تھے، لیکن اسلام آباد میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کی وجہ سے اپنا دورہ منسوخ کرنا پڑا۔  ان کاکہنا تھاکہ میں نے لاہور جا کر یہ پیغام دینا تھا کہ بسنت تمہاری ہے مگر پتنگ ہماری ہے۔"
گورنر سندھ نے آخر میں اس بات پر زور دیا کہ کراچی پاکستان کا معاشی انجن ہے اور اس کی رونقوں کو بحال رکھنا ہی دشمن کی سب سے بڑی شکست ہے۔

مزیدخبریں