چپس کی وجہ سے خاتون نے اپنے بوائے فرینڈپر چاقو سے وار کر دئیے

چپس کی وجہ سے خاتون نے اپنے بوائے فرینڈپر چاقو سے وار کر دئیے

نیویارک : فرنچ فرائیز کی دلدادہ 34 سالہ ڈائنے کلے ٹن نے اپنے بوائے فرینڈ کو چاقو سے حملہ کرکے زخمی کردیا۔ غیر ملکی ویب سائٹ ”دی سن “کے مطابق خاتون کو اس وقت جیل کی ہوا کھانا پڑ گئی جب اس نے اپنے بوائے فرینڈ کو چپس کھانے پر آگ بگولہ ہو کر اس پر چاقو سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں سائمن ہل نامی شخص معمولی زخمی ہوگیا۔خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ڈائنے کلے ٹن اور اس کا بوائے فرینڈ سائمن ہل کھانا کھا رہے تھے کہ سائمن نے پاس پڑی ہوئیں تمام کی تمام فرنچ فرائیز چٹ کرلیں جس پر اس کی گرل فرینڈ غصے سے لال پیلی ہوگئی اور وہ کچ میں گئی وہاں سے چاقو اٹھایا اور سائمن پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں وہ معمولی زخمی ہوگئے۔

اگلی صبح مسٹر ہل پر اس کی گرل فرینڈ پر پھر حملہ کردیا اور اس کے ہاتھ کو زخمی کردیا۔ کلے ٹن قبول کیا کہ اس نے اپنے بوائے فرینڈ پر حملہ کیا ہے جس پر اسے 26 ہفتوں تک جیل میں بھیج دیا گیا۔پراسکیوٹر پروین اختر نے بتایا کہ مسٹر ہل نے کلے ٹن کی ساری چپس کھالیں تھی جس پر اس نے غصہ سے ہل پر حملہ کردیا۔پروین اختر نے کہا کہ ”سائمن ہل نے کھانے کے دوران اپنی گرل فرینڈ کی تمام چپس کھالیں تھی جس پر وہ آگ بگولہ ہوگئی“۔ پروین نے مزید کہا کہ انہوںنے کلے خاتون کو تھپڑ مارتے ہوئے دیکھا جب وہ کمرے سے باہر جارہی تھی۔ اس نے دیکھا کہ خاتون نے کچن سے چاقو اٹھا اور ہل پر حملہ آور ہوگئی جس کے نتیجے میں مسڑ ہل زخمی ہوگئے“۔

مصنف کے بارے میں