اگر بانجھ پن سے بچنا چاہتے ہیں تو یہ انتہائی تشویشناک خبر ضرور پڑھ لیں

کئی سگریٹ نوش عام سگریٹ کے نقصانات سے بچنے کے لیے الیکٹرانک سگریٹ پینا شروع کر دیتے ہیں اورخود کو محفوظ سمجھنے لگتے ہیں

اگر بانجھ پن سے بچنا چاہتے ہیں تو یہ انتہائی تشویشناک خبر ضرور پڑھ لیں

لندن:  کئی سگریٹ نوش عام سگریٹ کے نقصانات سے بچنے کے لیے الیکٹرانک سگریٹ پینا شروع کر دیتے ہیں اورخود کو محفوظ سمجھنے لگتے ہیں، مگر اب سائنسدانوں نے ای سگریٹ کا بھی ایک ایسا تباہ کن نقصان بتا دیا ہے کہ انہیں یہ بھی ترک کرنی پڑے گی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی کالج لندن کے ماہرین نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ”ای سگریٹ میں استعمال ہونے والے فلیورز میں پائے جانے والے زہریلے کیمیکلز مردوں کے سپرمز کے لیے انتہائی نقصان دہ ہیں۔ ان سے سپرمز کے تیرنے کی صلاحیت مفقود ہو جاتی ہے اور وہ افزائش نسل کے قابل نہیں رہتے۔ ببل گم نامی فلیور جو بہت مقبول ہے، مردوں کے خصیوں کے خلیوں کو تباہ کرکے ان کے خاتمے کا باعث بنتا ہے۔“

تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر ہیلن او نیل کا کہنا تھا کہ ”ای سگریٹ، عام سگریٹ کی نسبت کم نقصان دہ ہوتی ہے۔ اس میں نکوٹین نہیں ہوتی لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ای سگریٹ کا کوئی نقصان نہیں ہوتا۔ اس کے فلیورز میں پائے جانے والے زہریلے کیمیکلز ، کومرین (Coumarin)وغیرہ مردوں کے سپرمز کو ناکارہ بنادیتے ہیں۔ اس کے علاوہ ای سگریٹ کینسر کا بھی باعث بنتی ہے کیونکہ جب اس کے فلیورز 300ڈگری سینٹی گریڈ پر گرم ہو کر باہر نکلتے ہیں تو ان میں’فارمل ڈی ہائیڈ‘ سمیت کینسر کا باعث بننے والے کئی کیمیکلز بھی شامل ہوتے ہیں۔“