جنوبی افغانستان میں تین ہزار امریکی فوجی تعینات ہوں گے

جنوبی افغانستان میں تین ہزار امریکی فوجی تعینات ہوں گے

کابل: امریکا افغانستان کے شورش زدہ صوبے ہلمند میں تین ہزار میرینز تعینات کر رہا ہے۔

امریکی فوجی بیان میں بتایا گیا ہے کہ ان فوجیوں کو نیٹو کے مشاورت اور معاونت مشن کے تحت ہلمند میں تعینات کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فوجی عسکریت پسندوں کے ساتھ برسرپیکار افغان فورسز کو تربیت فراہم کریں گے۔

جنوبی افغان صوبہ ہلمند طالبان کی کارروائیوں کا بڑا مرکز ہے، جب کہ اس کے کئی علاقوں میں طالبان اور حکومتی فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں، جب کہ متعدد علاقوں پر طالبان کا قبضہ ہے۔

مصنف کے بارے میں