واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ وینزویلا 30 سے 50 ملین بیرل تیل امریکا کو فراہم کرے گا جو تیل بردار جہازوں کے ذریعے امریکی بندرگاہوں تک پہنچایا جائے گا۔
صدر ٹرمپ کے مطابق یہ تیل مارکیٹ ریٹ پر فروخت کیا جائے گا اور اس سے حاصل ہونے والی آمدن ان کے کنٹرول میں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ وینزویلا میں کی جانے والی کارروائی ایک کامیاب حکمتِ عملی کا نتیجہ ہے۔
دوسری جانب یورپی اور لاطینی امریکی ممالک نے وینزویلا سے متعلق امریکی اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔