دبئی:نٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلا دیش کی درخواست مسترد کر دی جس میں کہا گیا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ بھارت سے منتقل کیے جائیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی نے واضح کیا کہ بنگلا دیش کے میچز بھارت سے منتقل نہیں ہوں گے اور اگر ٹیم بھارت میں کھیلنے کے لیے حاضر نہیں ہوتی تو پوائنٹس سے محروم ہو سکتی ہے۔
یہ درخواست مستفیض الرحمان کے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے نکالے جانے کے بعد دائر کی گئی تھی، جس کے پیچھے انتہا پسند ہندوؤں کی دھمکیاں شامل تھیں۔ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے اس معاملے پر موقف اختیار کیا کہ ٹیم کے لیے کوئی الٹی میٹم نہیں دیا گیا اور بورڈ کے ڈائریکٹر آصف اکبر نے کہا کہ ہماری ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے بھارت ہرگز نہیں جائے گی۔
کرکٹ شائقین کے درمیان یہ معاملہ کافی بحث کا باعث بنا ہوا ہے اور بین الاقوامی کرکٹ کمیونٹی کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔