فلپائن میں 6.7 شدت کا زلزلہ، آفٹر شاکس جاری، کوئی سونامی الرٹ نہیں

10:18 AM, 7 Jan, 2026

فلپائن:فلپائن کے مشرقی علاقے میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 6.7 ریکارڈ کی گئی، جس سے مختلف علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق زلزلے کا مرکز باکولن سے 68 کلومیٹر مشرق میں اور زمین کی سطح سے 10 کلومیٹر گہرائی میں واقع تھا، جس کے باعث جھٹکے وسیع علاقے میں محسوس کیے گئے۔

فلپائن انسٹی ٹیوٹ آف وولکینالوجی اینڈ سیسمولوجی (فیووولکس) نے زلزلے کے بعد آفٹر شاکس اور ممکنہ نقصانات کے بارے میں وارننگ جاری کی۔ مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 25 منٹ تک کم از کم چھ آفٹر شاکس ریکارڈ کی گئیں، جن کی شدت 3.9 سے 2.1 کے درمیان رہی۔

تاحال کسی سونامی الرٹ کا اعلان نہیں کیا گیا، تاہم مقامی حکام نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے اور صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں