پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج، ورلڈکپ سے قبل حتمی تیاری

10:35 AM, 7 Jan, 2026

دمبولا :پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا۔ یہ میچ ورلڈکپ سے قبل قومی ٹیم کے لیے آخری اسائنمنٹ کے طور پر اہمیت رکھتا ہے، جس میں تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑی دونوں شامل ہیں۔

سیریز کے باقی دو میچز 9 اور 11 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔ تمام میچز سری لنکا کے شہر دمبولا میں ہوں گے اور پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوں گے۔

سیریز کے اختتام کے بعد قومی ٹیم کے حتمی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا، جو 7 فروری سے شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کرے گا۔

مزیدخبریں