بھارتی خبریں جھوٹ ثابت، آ ئی سی سی کا  بنگلادیشی ٹیم کی ورلڈکپ میں مکمل اور بلاتعطل شرکت کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ

12:25 PM, 7 Jan, 2026

ڈھاکہ: بنگلادیش کرکٹ بورڈ (BCB) نے بھارتی میڈیا میں شائع ہونے والی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے کہ آئی سی سی نے مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے وینیوز بھارت سے منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

بی سی بی کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، آئی سی سی نے بنگلادیشی ٹیم کی ورلڈکپ میں مکمل اور بلاتعطل شرکت کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے اور سیکیورٹی خدشات کے بارے میں دریافت کی ہے۔ بورڈ نے واضح کیا کہ وینیوز کی منتقلی سے متعلق خبریں بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔

بی سی بی نے مزید کہا کہ آئی سی سی نے ایونٹ کے لیے تفصیلی حفاظتی منصوبہ بندی پر بھی غور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور الٹی میٹم جاری کرنے کی خبریں حقیقت سے عاری ہیں۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے کہا کہ وہ آئی سی سی اور ایونٹ حکام کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا تاکہ ایک قابل عمل اور عملی حل تک پہنچا جا سکے، اور اپنی قومی ٹیم کی حفاظت، سلامتی اور بہبود کو سب سے زیادہ ترجیح دی جائے گی۔

مزیدخبریں