پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 1,87,000 پوائنٹس سے متجاوز

02:10 PM, 7 Jan, 2026


کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بحالی کے سبب ریکارڈ توڑ تیزی جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز سے ہی سٹاک ایکسچینج میں زبردست خریداری دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس 1,87,015 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا۔

ٹریڈنگ کے دوران 1,900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اور اہم شعبوں میں آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، فرٹیلائزر، تیل و گیس، بجلی کی پیداوار اور ریفائنری کمپنیوں میں بھرپور سرمایہ کاری دیکھنے میں آئی۔ حبکو، ماری، پول، پی پی ایل، پی اے او ایس، ایس ایس جی سی، وافی، ایچ بی ایل، میزان بینک، نیشنل بینک اور ایم سی بی مثبت زون میں نمایاں رہے۔

گذشتہ کاروباری روز ہنڈرڈ انڈیکس 1,85,062 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، یعنی صرف ایک روز میں 2,653 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ میں خریداری میں تیزی کی وجہ رواں ماہ کے آخر میں متوقع مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں شرح سود میں کمی کی توقع ہے، جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے۔

مزیدخبریں