سیاسی قیدیوں کی رہائی اور بات چیت کے عمل کو جاری رکھنے پر زور:قومی مذاکراتی کمیٹی کا اعلامیہ جاری

05:08 PM, 7 Jan, 2026


اسلام آباد:اسلام آباد میں قومی مذاکراتی کمیٹی نے اجلاس کے بعد اہم اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں سیاسی قیدیوں کی رہائی اور نیشنل ڈائیلاگ کے عمل کو جاری رکھنے پر زور دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق صدر آصف زرداری، نواز شریف اور وزیر اعظم پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو سیاسی قیدیوں کے ساتھ مل کر ڈائیلاگ کمیٹی کے کام کو بڑھائے گی۔ سینیٹ اور قومی اسمبلی میں فوری طور پر اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کی جائے گی اور خواتین سیاسی کارکنان کو فوری بحال کیا جائے گا۔

کمیٹی نے کہا کہ سیاسی کارکنان کی رہائی سے حکومت پر مذاکرات کا اعتماد بڑھے گا۔ اس کے علاوہ، میڈیا کی سینسرشپ ختم کی جائے اور سیاسی افراد کے خلاف مقدمات ختم کیے جائیں۔ اجلاس میں شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی گئی۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کا آئندہ اجلاس ملتان میں منعقد ہوگا اور بات چیت کے عمل کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں