نادرا کا سندھ کے 6 شہروں میں موبائل پر اندراج کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان

05:24 PM, 7 Jan, 2026

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اعلان کیا ہے کہ سندھ کے چھ بڑے شہروں میں رہائشی شہری اب موبائل فون کے ذریعے اپنے پیدائش، وفات، شادی اور طلاق کا اندراج کرا سکیں گے۔

نادرا کے مطابق، یہ سہولت سندھ کے چھ شہروں کے یونین کونسلز میں دستیاب ہے جن میں کراچی مشرقی، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ، جامشورو، ٹنڈو محمد خان، اور ٹنڈو الہٰیار شامل ہیں۔

اب شہریوں کو ان اہم ریکارڈز کے لیے یونین کونسل جانے کی ضرورت نہیں۔ وہ مطلوبہ دستاویزات مکمل کر کے پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے درخواست جمع کروا سکتے ہیں اور اپنے ضروری سرٹیفکیٹس گھر بیٹھے حاصل کر سکتے ہیں۔

نادرا کے مطابق، اس سہولت کو دیگر علاقوں میں بھی فراہم کرنے کے لیے کام جاری ہے، اور جلد یہ سہولت پورے صوبے سندھ میں دستیاب ہوگی۔

مزیدخبریں