جلالپور بھٹیاں سے میاں شاہد حسین بھٹی کو اب تک کی بڑی حمایت مل گئی

جلالپور بھٹیاں سے میاں شاہد حسین بھٹی کو اب تک کی بڑی حمایت مل گئی

جلال پور بھٹیاں:( محمد زاہد منیر  نیو نیوز جلال پور بھٹیاں)  شیخ برادری کے 6 رکنی کیمٹی میں سے 5 ارکان نے سیکڑوں ساتھیوں سمیت ن لیگ کی حمایت کا اعلان کر دیا ہماری حمایت جان مال سب میاں شاہد حسین بھٹی اور محترمہ سائرہ افضل کے لیے حاضر ہیں جلال پور بھٹیاں .

شیخ برادری کے شیخ سرفراز نے رات اپنے ڈیرہ پر کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا تھاجس میں انھوں نے پی ٹی آئی کے پی پی 69 کے امیدوار اور برج دارا گروپ کی ساتھیوں سمیت حمایت کا اعلان کیا تھا شیخ برادری نے الیکشن سے قبل اپنی میٹنگ میں 6 رکنی کیمٹی بنائی تھی جن میں سے 5 ارکان نے ن لیگ کے پینل کی حمایت کا اعلان کر دیا اس موقع پر شیخ برادری کے 5 ارکان موجود تھے جہنوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے

میاں شاہد حسین بھٹی اور محترمہ سائرہ افضل تارڑ کی حمایت کا اعلان کیا ان کا کہنا تھا کہ ہم ہر لحاظ سے میاں شاہد حسین اور محترمہ سائرہ افضل تارڑ کے ساتھ ہیں شیخ سرفراز اب اکیلے پی ٹی آئی کی حمایت میں رہ گئے ہیں شیخ سرفراز نے رات کو پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ میں برادری سمیت پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کرتا ہوں لیکن شیخ برادی کے 5 ارکان نے ن لیگ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے شیخ برادری کی میٹنگ میں جن ارکان کو برادری نے نامزد کیا گیا تھا ان میں شیخ حبیب اللہ ،شیخ محمد سلیم، شیخ غلام فرید ، شیخ محمد عارف شیخ محمد طارق شامل ہیں جہنوں نے ن لیگ کی مکمل سپورٹ کا اعلان کیا ہے