ایف بی آر نے پاکستان میں پہلی بار مصنوعی ذہانت پر مبنی کسٹمز کلیئرنس اور رسک مینجمنٹ سسٹم متعارف کروا دیا

04:30 PM, 7 Jul, 2025

اسلام آباد: وزیرِاعظم شہباز شریف کی ہدایت پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی کسٹمز کلیئرنس اور رسک مینجمنٹ سسٹم شروع کر دیا ہے۔ یہ نظام درآمد و برآمد کے عمل کو شفاف، تیز اور خودکار بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرے گا۔

نظام مشین لرننگ اور خودکار بوٹس (BOTS) کی مدد سے اشیاء کی قیمت اور نوعیت کا اندازہ لگائے گا اور وقت کی بچت کے ساتھ کرپشن کے امکانات کو بھی کم کرے گا۔ ابتدائی ٹیسٹنگ میں 92 فیصد بہتری اور 83 فیصد زائد گڈز ڈیکلریشن کا سراغ لگانے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے اس نظام کو ملک بھر میں جلد نافذ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے کاروباری ماحول بہتر ہوگا اور ٹیکس وصولی میں شفافیت آئے گی۔ اجلاس میں ویڈیو اینالیٹکس کے ذریعے مینوفیکچرنگ سیکٹر میں ٹیکس وصولی کے جدید اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

مزیدخبریں