اسرائیل نے قتل کی کوشش کی، میں بچ گیا:ایرانی صدر کا انکشاف

08:47 PM, 7 Jul, 2025

تہران:ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان نے ایک امریکی انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے ان کی جان لینے کی منصوبہ بندی کی تھی لیکن وہ ناکام رہے۔ صدر نے بتایا کہ وہ ایک میٹنگ میں موجود تھے جس کا علم اسرائیلی جاسوسوں کو ہو گیا، جس کے بعد اس علاقے پر بمباری کی گئی تاہم وہ محفوظ رہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے کبھی سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی حمایت نہیں کی، اور اسے اسرائیل کا پروپیگنڈا قرار دیا۔

صدر مسعود پزیشکیان نے ملک و قوم کے لیے اپنی جان قربان کرنے کا عزم بھی ظاہر کیا۔

مزیدخبریں