واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاملات بہتر انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں اور ان کی انتظامیہ کی اولین ترجیح تہران کے ساتھ معاہدہ کرنا ہے، نہ کہ وہاں رجیم چینج لانا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا عسکری لحاظ سے ایران کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، تاہم واشنگٹن کا مقصد جنگ نہیں بلکہ سفارتی حل ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
امریکی صدر نے روس۔یوکرین جنگ پر بھی اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک جنگ کے خاتمے کے خواہاں ہیں اور امریکا اس تنازع کے پرامن حل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔