معرکۂ کارگل کے ہیرو حوالدار لالک جان شہید کا 27واں یومِ شہادت، پاک فوج کا شاندار خراجِ عقیدت

10:51 AM, 7 Jul, 2026

راولپنڈی: معرکۂ کارگل کے ہیرو اور نشانِ حیدر حاصل کرنے والے حوالدار لالک جان شہید کا 27واں یومِ شہادت آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور پاک فوج نے حوالدار لالک جان شہید کی جرات، بہادری اور مادرِ وطن کے دفاع کے لیے دی گئی عظیم قربانی کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق حوالدار لالک جان شہید نے معرکۂ کارگل کے دوران غیر معمولی شجاعت، بے مثال استقامت اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وطن کے دفاع میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کی قربانی قوم کے لیے ہمیشہ جرات، حب الوطنی اور ایثار کی روشن مثال بنی رہے گی۔

مزیدخبریں