امریکا میں یمنیٰ زیدی کی فیفا ورلڈ کپ میچ میں شرکت

03:34 PM, 7 Jul, 2026

نیو یارک: پاکستان کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی ان دنوں اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ امریکا میں وقت گزار رہی ہیں، جہاں ان کا خاندان مستقل طور پر مقیم ہے۔

یمنیٰ زیدی نے امریکا میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے پرتگال اور اسپین کے درمیان ہونے والے اہم میچ کو اسٹیڈیم میں جا کر دیکھا۔ یہ میچ فٹبال لیجنڈ کرسٹیانو رونالڈو کے ورلڈ کپ کیریئر کا آخری میچ ثابت ہوا، کیونکہ پرتگال ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ فٹبال کے بارے میں ان کی معلومات صرف "10 فیصد" ہیں، تاہم اسٹیڈیم کا پُرجوش ماحول اور اپنے خاندان کے ساتھ یہ تجربہ ان کے لیے یادگار رہا۔

مزیدخبریں