کراچی: قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے کا مبینہ منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، کراچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور حساس اداروں نے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم بی ایل اے کے دو مبینہ تربیت یافتہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی سندھ کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 4 کلو بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، پرائما کارڈ اور بال بیرنگ برآمد کیے گئے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان حساس تنصیبات کی نگرانی اور ریکی کرتے تھے، جبکہ حاصل کردہ معلومات مبینہ طور پر دہشت گرد تنظیم کو فراہم کی جاتی تھیں۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ دہشت گردی کے ممکنہ منصوبوں کو ناکام بنانے کے لیے شہر بھر میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں جاری رہیں گی۔