گندم ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، شرجیل میمن 

03:35 PM, 7 Jul, 2026

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ گندم ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف فوری اور سخت ایکشن لیا جائے گا، جبکہ ذخیرہ اندوزوں کو پہلے بھی خبردار کیا جا چکا ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر پولیس گندم ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسی کو عوام کے مفاد سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے گی۔

سینئر وزیر سندھ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی خواہش ہے کہ گندم کے معاملے پر وفاق کے ساتھ مل کر مشترکہ پالیسی بنائی جائے تاکہ مسائل کا بہتر حل نکالا جا سکے۔

مزیدخبریں