حکومت 28 مزید ریاستی اداروں کی نجکاری کرے گی، برآمدات پر مبنی معیشت ہماری ترجیح ہے، وزیر خزانہ

08:55 PM, 7 Jul, 2026

کراچی: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت مزید 28 ریاستی اداروں کی نجکاری کے عمل کو آگے بڑھا رہی ہے، جبکہ برآمدات پر مبنی معیشت کے فروغ کو ترجیح دی جا رہی ہے تاکہ ملکی اقتصادی استحکام کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ مالی سال کا اختتام مالیاتی اور تجارتی سرپلس کے ساتھ ہوا، جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ کی صورتحال بھی بہتر رہی۔ انہوں نے بتایا کہ مالی سال کے دوران ملک کو 41 سے 42 ارب ڈالر کی ترسیلاتِ زر موصول ہوئیں، جو معیشت کے لیے حوصلہ افزا پیش رفت ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ بینکاری کا شعبہ ملکی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چھوٹے کاروباروں کے فروغ کے لیے سپر ٹیکس کا خاتمہ ناگزیر تھا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان جیسے بڑے آبادی والے ملک میں ہر فرد کو اپنی استطاعت کے مطابق ٹیکس نیٹ کا حصہ بننا ہوگا تاکہ قومی آمدنی میں اضافہ اور پائیدار اقتصادی ترقی ممکن بنائی جا سکے۔

مزیدخبریں