ایرانی پارلیمنٹ میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 2 ارکان اسمبلی سمیت 3 زخمی

ایرانی پارلیمنٹ میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 2 ارکان اسمبلی سمیت 3 زخمی

تہران:ایرانی پارلیمنٹ میں مسلح شخص کی فائرنگ سے دو ارکان اسمبلی سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق دارالحکومت تہران میں مسلح شخص نے گارڈ کو زخمی کرنے کے بعد اسمبلی میں گھس کر فائرنگ کردی۔ پارلیمنٹ میں لوگوں کے یرغمال بنائے جانے کا خدشہ ہے جب کہ حملہ آور اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ گارڈ کو ٹانگوں پر گولی لگی ہے جب کہ دو ارکان اسمبلی بھی زخمی ہیں۔ حملہ آور کی شناخت اور مقاصد واضح نہیں ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.