بھارت سے شکست ، پاکستان کرکٹ بورڈ لڑکوں کی فزیکل فٹنس پر خصوصی توجہ دے ، سنجے منجریکر

بھارت سے شکست ، پاکستان کرکٹ بورڈ لڑکوں کی فزیکل فٹنس پر خصوصی توجہ دے ، سنجے منجریکر

لندن:سابق بھارتی کرکٹر و معروف کمنٹیٹر سنجے منجریکر نے پی سی بی حکام سے درخواست کی ہے کہ وہ لڑکوں کی فزیکل فٹنس پر خصوصی توجہ دے کیونکہ پاکستان ٹیم کا موجودہ حال دیکھ کر بہت ہی دکھ ہوتا ہے۔

ایک ویڈیو پیغام میں سنجے منجریکر نے پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلے گئے چیمپیئنز ٹرافی کے میچ کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت میچز میں انہیں بالکل مزا نہیں آرہا کیونکہ یہ میچ بہت ون سائڈڈ ہو رہے ہیں ، دونوں ٹیموں میں بہت زیادہ فرق آگیا ہے، ہمارے زمانے میں پاکستان کی ٹیم بہت ہی مضبوط ہوتی تھی تاہم اب وہ بات نہیں رہی ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے بعد پاکستان ہی میری فیورٹ ٹیم ہے کیونکہ میں نے اس ٹیم کے عروج کا زمانہ دیکھا ہوا ہے لیکن اب فیلڈ میں ان کی پرفارمنس دیکھ کر بہت ہی افسوس ہوتا ہے۔

انہوں نے پی سی بی حکام سے درخواست کی کہ پاکستان کرکٹ کے کرتا دھرتا جن چیزوں کو کنٹرول کر سکتے ہیں ان پر توجہ دیں، بین الاقوامی میچز کم ملنا یا غیر ملکی ٹیموں کا پاکستان نہ آنا کنٹرول نہیں کیا جا سکتا تاہم جو چیز کنٹرول کی جا سکتی ہے وہ کھلاڑیوں کی جسمانی صحت ہے۔ بھارتی کرکٹ سے آپ یہ چیز سیکھ سکتے ہیں کہ خود کو فٹ کس طرح رکھنا ہے کیونکہ یہ آپ کے اپنے ہاتھ میں ہے اور خود کو فٹ رکھ کر آپ بہت کچھ کر سکتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.