سرطان کے علاج کےلئے فور ڈی پرنٹنگ

سرطان کے علاج کےلئے فور ڈی پرنٹنگ

چین نے چھاتی کے کینسر کے علاج کیلئے فورڈی پرنٹنگ کا طریقہ علاج کی اہلیت حاصل کر لی ہے۔

اس سلسلے میں پہلی سرجری 8اگست 2016ئ میں ایک ہسپتال میں کی گئی جس کے نتیجے میں مریض اچھی طرح صحت یاب ہو گیا۔ یہ بات چوتھی ملٹری میڈیکل یونیورسٹی کے زی جنگ ہسپتال کے ڈاکٹر لنگ ہوئی نے بتائی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک مریض کی بائیں چھاتی میں کینسر تھا چنانچہ سرجری سے قبل اس کو سہ رخی پرنٹنگ اور فورڈ ی پرنٹنگ کے ذریعے اس کا علاج کیا گیا ، ڈاکٹروں نے اس کی ٹیومر اور اصلی چھاتی کا ڈیٹا جمع کیا اور اس کے ذریعے سے ایک ایسی چھاتی تیار کی جو جراثیم وغیرہ کے عمل سے تحلیل ہو سکتی ہے۔ یہ کام زیان جیائو ٹانگ یونیورسٹی کی قومی لیبارٹری میں مکمل کیا گیا۔

اس فورڈی پرنٹنگ طریقہ علاج سے مریض کی حالت بہتر ہو گئی ہے اور اب دس ماہ کے دوران و ہ کافی حد تک صحت مند محسوس کررہا ہے۔ اس وینز اور ٹشو نے بھی کام کرنا شروع کر دیا ہے ، اس وقت چھاتی کے کینسر کے علاج کیلئے رائج موجودہ طریقہ کے مقابلے میں فورڈ ی پرنٹنگ کے چند سائیڈ افیکٹ بھی ہیں تا ہم اس طریقہ علاج کے بہتر نتائج سامنے آرہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں