شہباز شریف اتوار کو لاہور پہنچیں گے: ترجمان شریف فیملی

شہباز شریف اتوار کو لاہور پہنچیں گے: ترجمان شریف فیملی
کیپشن: فوٹوبشکریہ فیس بک

لاہور: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اتوار کو لاہور پہنچیں گے۔ ترجمان شریف فیملی نے تصدیق کر دی۔

ترجمان شریف فیملی عطااللہ تارڑ کے مطابق شہباز شریف کا جہاز علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر 9 جون کی صبح 4 بجکر 50 منٹ پر اترے گا۔

مریم اورنگزیب کہتی ہیں شہباز شریف کے واپس لوٹنے پر حکومت اور اس کے ترجمان ایک مرتبہ پھر جھوٹے ثابت ہو گئے۔

ادھر وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف لندن سے واپسی پر اسحاق ڈار کو ساتھ لانا نہ بھولیں۔ صوبائی وزیر کے مطابق زرداری اور شریف ایک دوسرے کو داؤ لگانے کے چکر میں ہیں۔ عید کے بعد صرف بجٹ آئے گا، کوئی احتجاجی تحریک نہیں چلے گی۔

سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری بھی نے بھی مخالفین کو نشانے پر لیا، کہا شہباز شریف کی وطن واپسی کی خبر سن کر حکومتی ترجمانوں کی زبان کو تالے لگ گئے ہیں۔