نئے مالی سال کیلئے پنجاب کا ترقیاتی بجٹ 587 ارب روپے ہونے کا امکان

10:48 AM, 7 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: پنجاب کے آئندہ مالی سال 23-2022ءکے ترقیاتی بجٹ سے متعلق پہلا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے جس کے تحت پنجاب کا ترقیاتی بجٹ 587 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کیلئے 35 فیصد بجٹ مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال پنجاب میں 13 میگا ترقیاتی پراجیکٹ شروع کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کے ہر رکن کیلئے 50 کروڑ روپے ترقیاتی سکیم کی تجویز پر غور ہو رہا ہے جبکہ غیر ملکی قرضوں سے منصوبوں کیلئے 28 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلعوں کے جاری اور نئے منصوبوں کیلئے 114 ارب روپے مختص کئے جائیں گے جبکہ میگا منصوبوں کی تکمیل کیلئے 237 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ترجیحی منصوبوں کیلئے 20 ارب روپے کا بلاک ایلوکیشن فنڈ جبکہ پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت 15 ارب روپے کا فنڈ مختص کرنے کی تجویز پر بھی کام ہو رہا ہے۔

مزیدخبریں