بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس کا اگلے سال عام انتخابات کرانےکا اعلان

10:36 AM, 7 Jun, 2025

ڈھاکہ : بنگلہ دیش کے عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے ملک میں اگلے سال عام انتخابات کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ اپنے قوم سے خطاب میں محمد یونس نے کہا کہ یہ انتخابات اپریل 2026 کے پہلے دو ہفتوں کے دوران منعقد کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ الیکشن کمیشن جلد ہی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی روڈ میپ جاری کرے گا۔

محمد یونس کا کہنا تھا کہ عبوری حکومت نے اصلاحات، انصاف اور انتخابات کے مینڈیٹ کے تحت ملک کا انتظام سنبھالا تھا اور آئندہ عید الفطر تک ان اصلاحات اور انصاف کے حوالے سے قابل قبول حد تک کام مکمل کر لیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بنگلہ دیش کو پندرہ سال بعد ایک ایسا پارلیمنٹ ملے گا جو حقیقی طور پر عوام کی نمائندگی کرے گا، جس سے ملک کی سیاسی اور حکومتی صورت حال میں نئے دور کا آغاز ہوگا۔

مزیدخبریں