خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش، موسم خوشگوار

07:22 PM, 7 Jun, 2025

پشاور:خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے، جب کہ گرمی کی شدت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ضلع خیبر، چارسدہ، سوات، پشاور، نوشہرہ، مردان اور لنڈی کوتل سمیت دیگر علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا، جس سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے مختلف حصوں، بالخصوص بالائی علاقوں میں مزید بارش کا امکان ہے۔

مزیدخبریں