گلگت : چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے تمام پریزائیڈنگ افسران کو سخت ہدایت جاری کی ہے کہ وہ پولنگ سٹیشنز پر موجود تمام امیدواروں کے پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 کی مصدقہ نقل لازمی فراہم کریں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ شہباز خان نے بتایا کہ گلگت بلتستان بھر میں الیکشن انتہائی پُرعمران ماحول میں ہوا اور تمام پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کا عمل وقت پر شروع کیا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ صوبے بھر سے انتخابی دھاندلی سے متعلق کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔
چیف الیکشن کمشنر نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ عوام بڑی تعداد میں ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے باہر نکلے۔ انہوں نے انتخابی عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر گلگت بلتستان کے تمام عوام کا شکریہ بھی ادا کیا۔
عوام نے ریکارڈ ووٹ ڈالے، تمام پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 دیا جائے: راجہ شہباز خان
07:16 PM, 7 Jun, 2026