افغانستان میں دھماکہ، ڈائریکٹر حج و مذہبی امور جاں بحق، 9 شدید زخمی

افغانستان میں دھماکہ، ڈائریکٹر حج و مذہبی امور جاں بحق، 9 شدید زخمی

کابل: افغانستان میں خود کش دھماکہ، ڈائریکٹر حج و مذہبی امور محافظ سمیت جاں بحق، جبکہ 9 شہری بھی شدید زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے شہر جلال آباد میں خود کش دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ڈائریکٹر حج و مذہبی امور اور ان کا محافظ جاں بحق جبکہ دیگر 9 شہری شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔ افغان حکومت کی جانب سے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے پر ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کر دی زخمیوں کو طبعی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کر دیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق افغانستان میں موجود ابھی تک کسی کالعدم تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔