ایران اسرائیل پر حملے کیلئے مشرق وسطی میں اپنا اثر و رسوخ بڑھا رہا: نیتن یاہو

ایران اسرائیل پر حملے کیلئے مشرق وسطی میں اپنا اثر و رسوخ بڑھا رہا: نیتن یاہو

واشنگٹن: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دعوی کیا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ ختم کر دے گا۔

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں امریکن اسرائیل پبلک افیئر کمیٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل پر حملے کیلئے مشرق وسطی میں اپنا اثر و رسوخ بڑھا رہا ہے۔

نیتن یاہو نے مزید کہا کہ ایران شام میں اپنا فوجی اڈہ اور لبنان میں میزائل کی فیکٹری لگانا چاہتا ہے، مگر اسرائیل ایران کو ایسا کرنے نہیں دے گا۔