مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے 1 نوجوان کو شہید کر دیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے 1 نوجوان کو شہید کر دیا
کیپشن: ضلع کپواڑا میں مظاہرین کی جانب سے بھارتی فورسز کی بربریت کے خلاف احتجاج جاری ہے۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

سری نگر: کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع کپواڑا کے علاقے ہنڈواڑا میں بھارتی فورسزنے سرچ آپریشن کی آڑمیں فائرنگ سے ایک کشمیری نوجوان کوشہید کر دیا جس کے بعد ضلع بھر میں مظاہرین کی جانب سے بھارتی فورسز کی بربریت کے خلاف احتجاج جاری ہے۔

دوسری جانب بھارتی شہر لکھنؤ میں دو کشمیری نوجوان روزگار کمانے کیلئے سڑک کے کنارے ڈرائی فروٹ بیچ رہے تھے کہ اچانک بی جے پی اور وشوا ہندو دل کے کارکنان نے ان پرحملہ کر دیا۔ انتہا پسندوں نے آؤ دیکھا نہ تاؤ اور نہتے کشمیریوں پر تھپڑوں اور گھونسوں کی بارش کر دی اور دل نہ بھرا تو انہیں لاٹھی سے مارنا شروع کر دیا اور واپس کشمیر جانے کا کہنے لگے۔

واقعے کے بعد نہایات فخریہ انداز میں کشمیریوں پر تشدد کرنے کی ویڈیوز کو فیس بُک پر لگا کر بزدلانہ کاروائی کے ڈنکے بھی بجائے گئے۔