عالمی منڈی میں تیل کی قیمت ڈھائی سال کی کم ترین سطح پر آ گئی

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت ڈھائی سال کی کم ترین سطح پر آ گئی
کیپشن: خام تیل کی قیمت میں 8 فیصد کمی ہوئی اور اس کی قیمت 41.77 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

نیو یارک: کورونا وائس کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 8 فیصد کی بڑی کمی ہوئی ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور معاشی طور پر بھی مہلک وائرس ملکوں پر اثر انداز ہو رہا ہے۔

کورونا وائرس سے سیاحت و ائیر لائنز انڈسٹریز میں 50 ارب ڈالرز سے زائد نقصان کا اندیشہ ہے اور اب خام تیل کی قیمتیں بھی ڈھائی سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ہیں۔

عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت میں 8 فیصد کمی ہوئی اور اس کی قیمت 41.77 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

اس کے علاوہ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 8.5 فیصد (4.29 ڈالر) کمی کے بعد 45.70 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔  خام تیل کی یہ قیمت 33 ماہ کی کم ترین ہے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس چین اور امریکا کے علاوہ دنیا کے 81 ممالک میں پھیل چکا ہے جبکہ مہلک وائرس سے اب تک 3400 سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں افراد متاثر ہوچکے ہیں۔