سعودی شاہی خاندان کے تین سینئر اراکین کو حراست میں لے لیا گیا

سعودی شاہی خاندان کے تین سینئر اراکین کو حراست میں لے لیا گیا
کیپشن: ولی عہد محمد بن سلمان کے بھائی شہزادہ نواف بن نائف کو بھی حراست میں لیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے بھائی سمیت شاہی خاندان کے تین سینئر افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق سعودی حکام نے جن تین افراد کو حراست میں لیا ان میں دو شخصیات انتہائی اہم ہیں، ان شخصیات میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے چھوٹے بھائی شہزادہ احمد بن عبدالعزیز اور سابق ولی عہد محمد بن نائف بھی شامل ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان کے بھائی شہزادہ نواف بن نائف کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

حراست میں لیے جانے والے محمد بن نائف سعودی عرب کے وزیر داخلہ بھی رہ چکے ہیں جنہیں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے 2017 میں برطرف کر کے گھر میں نظر بند کیا تھا۔

نشریاتی ادارے کے مطابق تینوں شخصیات کو جمعہ کی صبح حراست میں لیا گیا جس کی فوری طور پر وجوہات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔

دوسری جانب عرب خبر رساں ادارے الجریزہ کا کہنا ہے کہ تینوں شخصیات کو بغاوت کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔