نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک 2 زخمی

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک 2 زخمی
سورس: File photo

اسلام آباد، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہوگئے 

فائرنگ کا واقعہ سیکٹر جی 13 میں پیش آیا ۔ جہاں پرپولیس نے دوموٹرسائیکل سواروں کو روکا تو انہوں نے اچانک پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی ۔ 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ سے3 زخمی ہونے والوں میں ایک اہلکار شہید ہوگیا جبکہ دو کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ۔ جہاں ان کی طبی امداد کی جارہی ہے ۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں  علاقے  کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے ۔ بہت جلد 

ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔