گورنر سندھ وزیر اعظم کا خصوصی پیغام لے کر علیم خان کے گھر پہنچ گئے 

08:10 PM, 7 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور : گورنر سندھ عمران اسماعیل وزیراعظم عمران خان کا خصوصی پیغام لے کر عبدالعلیم خان کے گھر پہنچ گئے ہیں۔ 

نیو نیوز کے مطابق گورنر سندھ سابق صوبائی وزیر اور پی ٹی آئی کے رہنما علیم خان کی ناراضی دور کریں گے اور انہیں یقین دہانی کرائیں گے کہ آپ کے جو بھی تحفظات ہیں ان کو دور کیا جائے گا۔ 

گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ عبدالعلیم خان، جہانگیر ترین کسی صورت عمران خان کیخلاف نہیں جاسکتے۔ علیم خان سے ملاقات کرکے جہانگیر ترین سے بات کروں گا۔ 

مزیدخبریں