کراچی : وزیراعظم عمران خان کی اہم اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے بھی قبل از وقت انتخابات کی حمایت کردی ہے۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ قبل از وقت انتخابات میں ایم کیو ایم کو فائدہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اپوزیشن اور حکومت میں سے کسی نے رابطہ نہیں کیا۔ عوام فیصلہ کریں عمران خان وزیر اعظم ٹھیک ہیں یا پھر اپوزیشن کا وزیر اعظم ٹھیک ہے۔