پنجاب اور کے پی میں الیکشن ، سپریم کورٹ کے حکم پر عمل نہیں ہوگا، انتخابات اکتوبر میں ہوں گے: سینئر صحافی 

پنجاب اور کے پی میں الیکشن ، سپریم کورٹ کے حکم پر عمل نہیں ہوگا، انتخابات اکتوبر میں ہوں گے: سینئر صحافی 
سورس: File

اسلام آباد: سینئر صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے 90 دن میں الیکشن کرانے کے حکم پر عملدر آمد نہیں ہوگا بلکہ ستمبر یا اکتوبر میں اکٹھے پورے ملک میں انتخابات ہوں گے۔ 

سینئر اینکر پرسن حامد میر نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو وزارت خزانہ کی طرف سے کہا جائے گا کہ ہمارے پاس فنڈز نہیں ہیں۔ وزارت داخلہ کہے گی کہ سیکورٹی کے لیے نفری نہیں ہے اس کے بعد وزارت منصوبہ بندی کہے گی کہ مردم شماری ابھی ہوئی ہے لہذا تمام الیکشن اکٹھے ہونے چاہئیں اور پنجاب اور خیبر پختونخوا میں صرف الیکشن نہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے تکنیکی رکاوٹیں ڈالی جائیں گی اور کہا جائے گا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کی بجائے ستمبر یا اکتوبر میں تمام ملک میں اکٹھے انتخابات کرالیں ۔ 

حامد میر کا کہنا تھا کہ پورا سچ ٹی وی پر نہیں بتایا جا سکتا ۔ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دور میں چیف الیکشن کمشنر کو پنڈی بلایا جاتا اور کہا جاتا کہ یا تو انتخابات کا اعلان کردیا یا پھر استعفیٰ دیں ۔ پنڈی کی طرف سے ہی چیف الیکشن کمشنر کو روکا گیا کہ عمران خان کو نااہل قرار نہ دیں۔ 

مصنف کے بارے میں