لوگ نپولین کی روس کیخلاف مہم کا انجام بھول گئے : فرانسیسی صدر کے بیان پر پیوٹن کا ردعمل ، تاریخ یاد دلا دی

09:57 AM, 7 Mar, 2025

نیوویب ڈیسک

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے روس سے متعلق بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے تاریخ کا حوالہ دیا۔ پیوٹن نے کہا کہ کچھ لوگ یہ بھول گئے ہیں کہ نپولین کی روس کے خلاف مہم کا کیا نتیجہ نکلا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی کچھ افراد ایسے ہیں جو نپولین کے دور میں واپس جانا چاہتے ہیں۔

پیوٹن نے یہ بھی کہا کہ یوکرین تنازعہ میں روس کو ایسا امن قائم کرنا ہوگا جو اس کی سلامتی کے لیے موزوں ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ روس کو امن اور سلامتی کی شرائط پر مستحکم پیش رفت کی ضرورت ہے اور ایسا امن اختیار کرنا چاہیے جو روس کی سلامتی کو یقینی بنائے۔

یہ ردعمل فرانسیسی صدر میکرون کے اس بیان کے بعد آیا، جس میں انہوں نے روس کو فرانس اور یورپ کے لیے خطرہ قرار دیا تھا۔ میکرون نے یہ بھی کہا تھا کہ یوکرین کے امن معاہدے کی صورت میں یورپی افواج کو یوکرین بھیجا جا سکتا ہے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ یہ افواج یوکرین میں فرنٹ لائن پر نہیں ہوں گی بلکہ ان کی تعیناتی یوکرین کی سلامتی کی ضمانت کے طور پر کی جائے گی۔

مزیدخبریں