کھجور کے حیران کن طبی فوائد، روزانہ کھانے کی عادت اپنانا ضروری

05:52 PM, 7 Mar, 2025

اسلام آباد: طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ صرف 3 کھجوریں کھانے سے صحت پر حیران کن مثبت اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ یہ قدرتی غذا دل کی صحت، ہاضمے، دماغی طاقت، ہڈیوں کی مضبوطی اور قوتِ مدافعت کے لیے بے حد مفید ہے۔

ماہرین کے مطابق، کھجور میں پوٹاشیم اور فائبر موجود ہوتا ہے جو بلڈ پریشر کو متوازن رکھتا اور کولیسٹرول کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ، اس میں موجود قدرتی فائبر نظامِ ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے اور قبض سے نجات دیتا ہے۔

تحقیق کے مطابق، کھجور میں شامل اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامنز دماغی صحت کو بہتر بناتے ہیں اور یادداشت کو مضبوط کرتے ہیں، جبکہ اس میں موجود گلوکوز اور فرکٹوز فوری توانائی فراہم کرتے ہیں، جو ورزش یا روزے کے بعد جسمانی توانائی بحال کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کھجور کیلشیم، میگنیشیم اور فاسفورس سے بھرپور ہوتی ہے، جو ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، جبکہ آئرن کی وافر مقدار خون کی کمی (انیمیا) کو دور کرنے میں مدد دیتی ہے۔

ماہرین صحت نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ روزانہ 3 کھجوریں کھانے کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں تاکہ وہ قدرتی طور پر بہتر صحت اور قوت مدافعت حاصل کر سکیں۔

مزیدخبریں