آئی سی سی اور کرکٹ بورڈز کے عہدیداران کا شاہی قلعہ کا دورہ، پاکستانی ثقافت کو سراہا

06:46 PM, 7 Mar, 2025

لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سلسلے میں پاکستان آنے والے مختلف کرکٹ بورڈز اور آئی سی سی عہدیداران نے لاہور کے تاریخی شاہی قلعہ کا دورہ کیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا سمیت نیوزی لینڈ، بنگلہ دیش، جنوبی افریقا اور زمبابوے کرکٹ بورڈ کے سربراہان بھی اس دورے میں شریک تھے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور دیگر پی سی بی عہدیداران نے بھی اس موقع پر معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔

تاریخی ورثے سے روشناس کرایا گیا
دورے کے دوران مہمانوں کو شاہی قلعہ کی تاریخ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جبکہ ان کے لیے خصوصی طور پر صوفی موسیقی کا اہتمام بھی کیا گیا۔

یہ دورہ نہ صرف مہمانوں کے لیے پاکستانی ثقافت اور تاریخی مقامات سے آگاہی کا ذریعہ بنا بلکہ پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے لیے مثبت سفارتی تعلقات کو فروغ دینے کا بھی ایک اہم موقع ثابت ہوا۔
 

مزیدخبریں