کیبل آپریٹرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے: عطاء اللہ تارڑ

11:13 PM, 7 Mar, 2025

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کی اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ملاقات میں کیبل انڈسٹری کو درپیش مالی و قانونی چیلنجز سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ کیبل آپریٹرز عوام کو معلومات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور خبروں، تعلیمی پروگراموں اور دستاویزی فلموں کے ذریعے عوام تک آگاہی پہنچاتے ہیں۔

کیبل آپریٹرز کے وفد نے اپنے مسائل اور درپیش مشکلات سے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا، جس پر عطاء اللہ تارڑ نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ مسائل کو فوری حل کرنے کے لیے متعلقہ اداروں سے بات کی جائے گی۔
 

مزیدخبریں