خلیجی جنگ کا آٹھواں روز: ایران میں 200 اہداف پر بمباری، شہدا کی تعداد 1332 تک پہنچ گئی

09:20 AM, 7 Mar, 2026

واشنگٹن/ تہران : مشرقِ وسطیٰ میں جاری خلیجی جنگ شدت اختیار کر گئی ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران ایران کے اندر تقریباً 200 اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے، جبکہ ان حملوں کے نتیجے میں ایران میں جانی نقصان کی مجموعی تعداد 1332 ہو چکی ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کاپر نے آپریشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ بنکر بسٹر بموں کا استعمال: امریکی B-2 اسٹیلتھ بمبار طیاروں نے درجنوں 'بنکر بسٹر' بموں کے ذریعے زمین دوز بیلسٹک میزائل لانچرز کو تباہ کر دیا ہے۔
سینٹکام کا دعویٰ ہے کہ کارروائی کے پہلے دن سے اب تک ایران کی بیلسٹک میزائل فائر کرنے کی صلاحیت میں 90 فیصد تک کمی لائی جا چکی ہے۔اب تک ایران کے 30 سے زائد بحری جہاز سمندر برد کیے جا چکے ہیں
امریکی حکام کے مطابق آپریشن کا اگلا ہدف ایران کی میزائل سازی (Manufacturing) کی صلاحیت کو نشانہ بنانا ہے تاکہ اس کے عسکری ڈھانچے کو مکمل طور پر کمزور کیا جا سکے۔ ان کارروائیوں کا مقصد مستقبل میں ایران کی جانب سے ممکنہ خطرات کو ختم کرنا بتایا گیا ہے۔

مزیدخبریں