عالمی منڈی میں تیل کا بحران: خام تیل کی قیمتیں دو سال کی بلند ترین سطح پر، قطر کا پیداوار بند کرنے کا انتباہ

09:24 AM, 7 Mar, 2026

لندن/ دوحہ: مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ اور آبنائے ہرمز کی بندش کے خدشات نے عالمی توانائی مارکیٹ میں زلزلہ پیدا کر دیا ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں یکمشت 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد قیمتیں گزشتہ دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں کی تازہ ترین صورتحال درج ذیل ہے ۔برطانوی خام تیل (Brent): قیمت 93 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے۔امریکی خام تیل (WTI): مارکیٹ میں تقریباً 88 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے۔
 ماہرین کے مطابق امریکہ کی جانب سے آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھلا رکھنے میں ناکامی اور سپلائی چین متاثر ہونے سے قیمتیں بے قابو ہو رہی ہیں۔قطری وزیرِ توانائی نے عالمی معیشت کے لیے خطرناک صورتحال کی نشاندہی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ خلیجی ممالک جنگی حالات کے باعث چند ہفتوں یا شاید چند دنوں میں تیل کی پیداوار مکمل طور پر روک سکتے ہیں۔اگر جنگ آج بھی ختم ہو جائے تب بھی تیل کی ترسیل کو معمول پر آنے میں کئی ہفتے یا مہینے لگ سکتے ہیں۔ توانائی کے اس بحران سے عالمی معیشت پر ناقابلِ برداشت دباؤ بڑھنے کا قوی امکان ہے۔

مزیدخبریں