بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا بڑا ایکشن: 15 دہشت گرد ہلاک، بھارتی نیٹ ورک ناکام

10:24 AM, 7 Mar, 2026

راولپنڈی / کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف دو کامیاب آپریشنز کرتے ہوئے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ان کارروائیوں سے دشمن ممالک کے اسپانسرڈ نیٹ ورک کو بڑا دھچکا لگا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہرنائی کے علاقے میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ایک مؤثر آپریشن کیا گیا۔ اس دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں فتنہ الخوارج کے 12 دہشت گرد مارے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ گروہ براہِ راست بھارتی حمایت سے تخریب کاری کی سرگرمیوں میں ملوث تھا۔
دوسری کارروائی بلوچستان کے علاقے بسمیہ میں کی گئی، جہاں ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 3 بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کو ٹھکانے لگا دیا گیا۔ یہ دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور عام شہریوں پر حالیہ حملوں کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔
ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں

مزیدخبریں